سندھ میڈیا فورم (ایس ایم ایف) کے سالانہ الیکشن برائے سال 2025/2026کے نتائج کا الیکشن کمیٹی نے باقاعدہ اعلان کر دیا۔ الیکشن میں سبز پینل بلا مقابلہ کامیاب قرار دیا گیا۔ پورے الیکشن امور کے دوران مقابلے پر کوئی دوسرا پینل یا امیدوار سامنے نہیں آیا۔ نتائج کے مطابق معین اللہ شاہ (نوائے پاکستان کینیڈا) سندھ میڈیا فورم کے صدر منتخب ہو گئے۔ دیگر عہدیداران میں شبیر احمد غوری (اردو لنک نیو یارک امریکہ) سینیئر نائب صدر، کراچی سے محمد شاہ نواز خان (کالم نویس، تجزیہ کار) نائب صدر، میر پور خاص سے معین کمالی (آزاد ریاست) نائب صدر، حیدرآباد سے تجمل حسین (جنگ) نائب صدر، صدیق چوہدری (نئی دنیا انٹرنیشنل) جنرل سیکریٹری، امتیاز شاہ (کراچی نیوزٹائمز) ڈپٹی جنرل سیکریٹری، محمد اسماعیل خلجی (آزاد ریاست، میرواہ گورچانی) جوائنٹ سیکریٹری، ذوالفقار احمد (فرض) جوائنٹ سیکریٹری، محمد قادر عباسی (چینل فائیو) سیکریٹری اطلاعات، راشد علی پہنور (اے پی پی) فنانس سیکریٹری منتخب ہو گئے۔ جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں ثناء خان (وقت نیوز)،شہزادہ معین (وینس نیوز)، اعجاز احمد (فری لانس)، محمد حبیب مغل (کرائم اپ ڈیٹ نیوز)، سید شکیل احمد شاہ (ترجمان وطن)، محمد رمضان شیخ (فری لانس)، حنیف کریم ہالا(سب نیوز)، سید دانیال احمد (فری لانس)، محمد عارف (فری لانس)، مفتی عمران الحق (آزاد ریاست میر پور خاص)، اختر میمن (فری لانس، کالم نویس، ہالا)، ذوالفقار ببر(فری لانس)،سعید احمد (ہلال پاکستان) کامیاب ہو گئے۔ نو منتخب عہدیداران اور ارکان گورننگ باڈی نے الیکشن کمیٹی کی خدمات کو سراہا۔
سندھ میڈیافورم کے الیکشن سبزپینل بلامقابلہ کامیاب۔۔
Facebook Comments
