peca par sahafi tanzeemo ke khadshaaat durust sabit horhe hen

سندھ سمیت ملک بھرمیں صحافی برادری غیرمحفوظ۔۔۔

 کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز ( سی پی این ای) نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ماتھیلو میں مقامی اخبار کے صحافی اور میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری طفیل رند کے سفاکانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے۔ سی پی این ای کے سیکریٹری جنرل نے اپنے ایک بیان میں صحافی طفیل رند کے قتل پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ مقامی صحافی برادری میں شدید خوف و ہراس کا باعث بن گیا ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹس نے میر پور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف ،جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی ، سینئر نائب صدر یوسف رضا عباسی ، نائب صدر ندیم زعیم ،جوائنٹ سیکرٹری مدثر حسین تتلہ ، شیر علی خالطی ، خزانچی نسیم قریشی اور ایگزیکٹو کونسل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ میں صحافیوں کے قتل کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ امتیاز میر کے بعد اب طفیل رند کو جس طرح ان کے بچوں کے سامنے بے دردی سے گولیوں کا نشانہ بنایا گیا ہے یہ صورتحال سندھ میں صحافیوں کے جان و مال کے حوالے سے باعث تشویش ہے۔ پی یوجے کے صدر نعیم حنیف نے وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے فوری طور پر ملزمان کے خلاف کارروائی اور ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ پی یوجے کے جنرل سیکرٹری قمرالزمان بھٹی نے کہا کہ سندھ حکومت فوری طور پر جہاں ملزمان کی گرفتاری کے لئے اقدامات کرے وہیں طفیل رند کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے مالی مدد کرے۔علاوہ ازیں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے  صدر طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت اور اراکین مجلسِ عاملہ  نے میرپور ماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکریٹری سینئر صحافی طفیل رند  کے بہیمانہ قتل پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے  شدید الفاظ میں مذمت کی اور اسے سندھ میں صحافیوں کے قتل کا تسلسل قرار دیا جس سے سندھ سمیت ملک بھر میں صحافی برادری غیر محفوظ ہو گئی ہے انھوں نے کہا کہ حکومت صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل طور ناکام نظر  ا رہی ہے جو انتہائی تشویشناک امر ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ صحافی طفیل رند کے قاتلوں کو فوری طور گرفتار نہ کیا گیا تو  سخت احتجاج کیا جائے گا انھوں نے میر پور ماتھیلو سمیت سندھ بھر کے صحافیوں سے اظہار یک جہتی کیا مشکل وقت میں اتحاد پر زور دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں