سندھ انفارمیشن اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل صحافت ورک شاپ کا انعقاد، ورکشاپ میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر، سیکرٹری، مجلس عاملہ رکن اور دیگر ممبران نے شرکت کی، ورک شاپ میں گوگل ٹول کو استعمال کے حوالے سے بہترین آگاہی دی، شرکاء۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بروز بدھ کو کراچی پریس کلب میں دوپہر 2 بجے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کے اشتراک سے ڈیجیٹل صحافت کے نام سے ایک معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن سیکرٹری سردار لیاقت، سینیئر نائب صدر وارث رضا، مجلس عاملہ رکن ماجد خان، آفتاب ملک سمیت 30 ارکان نے شرکت کی، گوگل ٹرینر سر سبحان نے بہترین انداز میں گوگل ٹول کو استعمال کرنے کے لیے شرکاء کو آگاہی فراہم کی جن میں فیکٹ چیکنگ، گوگل ٹرینڈز، گوگل میپ، گوگل سڑیٹ ویو کے علاوہ ورک شاپ میں یہ بھی بتایا گیا کہ کس طرح جعلی خبروں، اے آئی سے بنی تصویروں، ویڈیو کو گوگل سے تصدیق کی جاسکتی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ گوگل ٹول جن میں جیمنائی، پن پوائنٹ اور نوٹ بک ایل ایم کو کس طرح اپنے صحافتی پیشہ ور کاموں میں استعمال کیا جاسکتا ہے، ورکشاپ کے اختتام پر کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر، سیکرٹری مجلس عاملہ رکن اور دیگر ممبران کی جانب سے سندھ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اور گوگل کا شکریہ ادا کیا۔
