سما کی سپراسٹار اینکر کو بھی فائر کردیاگیا جب کہ حیرت انگیز طور پر کراچی سے ایک خاتون اینکر کو ہائر بھی کیا گیا ہے۔۔ سما ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سما میں روزانہ کی بنیادوں پر ہلکی پھلکی چھانٹیوں، برطرفیوں اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ روزانہ کسی نہ کسی کو ایچ آر بلا کر یا ٹیلی فون پر نوکری سےبرطرفی کا پروانہ جاری کردیتا ہے۔۔ ایسے میں بہت ہی افسوسناک مناظر بھی دیکھنے کو ملتے ہیں۔ لاہور ہیڈآفس میں ایک ٹیلنٹڈ نوجوان جوکہ او ایس آر ڈیسک پر تھے اسے اس طرح فارغ کیاگیا کہ وہاں موجود دیگر ورکرز کی آنکھیں نم ہوگئیں۔۔ وہ بیچارہ کسی رشتہ دار کی شادی میں شرکت کے بعد کراچی سے واپس اپنی جاب پر پہنچا،پہلے ہی دن جیسے ہی وہ دفتر میں داخل ہوا اسے فوری بلا کر فارغ کردیاگیا، اسی طرح کراچی بیورو میں ایک بہت پرانے اسٹافر کو نکال دیاگیا۔۔ ہیڈآفس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سما کی جس سپراسٹار خاتون اینکر کو فائر کیاگیا ہے وہ سما کی ایک اہم شخصیت کی فیوریٹ سمجھی جاتی تھیں یہی وجہ تھی کہ جب تک وہ اہم شخصیت بااختیار رہی یہ خاتون اینکر ہر جگہ اپنی موجودگی ثابت کرتی تھی، المیہ یہ ہے کہ اس خاتون اینکر کو فارغ کرنے کے بعد جس خاتون اینکر کو کراچی سے لایا گیا ہے وہ بھی ایک اور اہم شخصیت کی پرچی ہے۔سما ہیڈآفس کے ملازمین کا کہنا ہے کہ سما میں اس وقت فیوریٹ ازم اور پرچی سسٹم عروج پر ہے، ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے ہورہے ہیں جس سے چینل کا معیار بری طرح متاثر ہورہا ہے۔
سماکی سپراسٹار اینکرفائر، دوسری اینکر ہائر۔۔۔
Facebook Comments
