hamare 2 chanels duniya mein top par hein

سلمان اقبال کا گل پلازہ متاثرین کیلئے 5 ارب قرض دینے کا اعلان۔۔

صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے گل پلازہ کا دورہ کیا، متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرض دینے کا اعلان کردیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ گل پلازہ کے اندوہناک سانحے کے بعد صدر ڈبلیو ایچ او سلمان اقبال گل پلازہ کا دورہ کیا، انھوں نے صدر گل پلازہ یونین تنو یرپاستا اور تاجر برادری سے ملاقات کی اور کہا کہ گل پلازہ متاثرین کو 5 ارب روپے بطورقرضہ دوں گا۔۔سلمان اقبال نے سانحہ گل پلازہ پر گہرے افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرح سے گل پلازہ متاثرین کےساتھ کھڑا ہوں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ سے صرف کراچی نہیں پورے ملک کو معاشی سپورٹ ملتی تھی، تاجرکام کریں اور کاروبار چلائیں۔صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال نے اپنے دورے میں متاثرین کو ہرممکن تعاون کی یقینی دہانی کرائی اور کہا کہ گل پلازہ صرف کراچی نہیں پورے ملک کیلئے سانحہ ہے۔ سلمان اقبال نے کہا کہ گل پلازہ کی وجہ سے سامان پورے پاکستان میں جاتا ہے، دکانداروں کے گھر کے اخراجات گل پلازہ سے نکلتے تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ دکاندار دوبارہ اپنا کاروبار شروع کریں اور جب قرض واپس کرسکیں تب کریں، گل پلازہ کی 1200 دکانوں کا مطلب ہے کہ 60 ہزار گھروں کا معاملہ ہے۔دریں اثنا صدر گل پلازہ یونین تنویر پاستا نے صدر ورلڈ میمن آرگنائزیشن سلمان اقبال سے اظہارتشکر کیا ہے، انھوں نے کہا کہ 5 سے 6 ارب قرض کا اعلان کرنے پر سلمان اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں