پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( دستور) کے ملک بھر سے تعلق رکھنے والے عہدیداران اور اراکین کیطرف سےسابق وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور فارم 47 کے موجودہ ایم ین اے کی جانب سے ہمارے انتہائی محترم و مکرم سینئر صحافی،ملک کے ممتاز کالم نگار، بہاولپور پریس کلب کے دو مرتبہ منتخب صدر نصیر احمد ناصر صاحب سابق ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے ، سابق صدر بہاول پور یونین آف جرنلسٹس کو ایم پی اے ڈاکٹر رانا طارق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کے موقع سینکڑوں معززین کے سامنے بازاری زبان استعمال کرنے ، غلیظ گالیاں دینے اور سنگین نتائج کی دھمکی دینے جیسے توہین آمیز رویے کی بھرپور مذمت اور تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ہم ملک بھر کی صحافتی تنظیموں اور پریس کلبوں کے شکرگذار ہیں کہ جنہوں نے طارق چیمہ اور مسلم لیگ ق کے خلاف ملک کے ہر شہر اور پریس کلبوں کے باہر احتجاج کرنے میں ہمارے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا ہے ۔ہم توقع کرتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ سینئر اور زیرک سیاست دان چوہدری شجاعت حسین پارٹی کی بدنامی کا باعث بننے والے طارق چیمہ کو مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے سے برطرف کردیں گے واضح رہے کہ طارق چیمہ کو عہدے سے نہ ہٹانے کی صورت ملک گیر احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔