ریڈیو پاکستان کراچی کا انگریز فوجی براڈکاسٹر

تحریر : ابصار احمد

ریڈیو پاکستان کراچی کے ابتدائی زمانے کی ایک آواز لیفٹیننٹ کرنل جون اینڈرسن جو قیامِ پاکستان کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ تک یعنی 1957ء تک پاک فوج میں خدمات انجام دیتے ہوئے کراچی کی مختلف فوجی یونٹوں میں تعینات رہے۔ وہ اپنی آواز کے سبب بھی مقبول تھے جو دوسری جنگِ عظیم کے دوران آل انڈیا ریڈیو سے انگریزی میں تبصرے بھی کرتے جبکہ تھیٹر بھی ان کا شوق تھا۔ 1948ء میں جب کراچی میں ریڈیو قائم ہوا تو دارالحکومت کے سبب اسے ادارے کا ہیڈکوارٹر قرار دیا گیا۔ ان دنوں کراچی میں بے شمار انگریز موجود تھے جبکہ ہجرت کرکے آنے والوں کی ایک تعداد بھی انگریزی جانتی تھی ۔ ان تمام امور کے پیشِ نظر ریڈیو پاکستان کراچی نے ہفتے اور اتوار کو انگریزی نغموں کا خصوصی پروگرام “بیٹس آف دی ویسٹ” شروع کیا جو آدھے گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ اس کے لیے لیفٹیننٹ کرنل جون اینڈرسن کو بطور میزبان رکھا گیا جو مہمان پروڈیوسر کے طور پر پروگرام بھی خود پیش کرتے تھے۔ یہ پروگرام 1955ء تک مختلف ناموں سے جاری رہا ۔ اس دوران یہ بھی محسوس کیا گیا کہ انگریزی کے بہت سے مقبول  نغمے اپنی شاعری کے اعتبار سے ہماری روایات اور اقدار کے خلاف ہیں اسی انھیں نشر نہیں کیا جائے گا چنانچہ ریڈیو پاکستان کراچی نے درآمد شدہ مقبول انگریزی نغموں کے ساتھ ساتھ مقامی فنکاروں سے بھی انگریزی میں نغمے ریکارڈ کروائے جن کی شاعری کا انتخاب جون اینڈرسن کے ساتھ حمید نسیم کرتے تھے ریڈیو پاکستان کراچی میں لہجے اور تلفظ پر زیادہ زور تھا اسی لیے مقامی فنکار اپنے لہجے کی وجہ سے انگریزی نغمے پیش کرنے سے قاصر رہے جس پر ریڈیو پاکستان کراچی نے مقامی طور پر بسنے والے انگریزوں کو بھی شوقیہ گلوکاری کا موقع دیا جس میں مس اینڈ جارڈون پہلی فنکارہ قرار پائیں جن کا نغمہ ریڈیو پاکستان کراچی نے نشر کیا۔ مس جارڈون پر معلومات جلد تحریر کروں گا۔ لیفٹیننٹ کرنل جون اینڈرسن کرنل رینک تک یہاں مقیم رہے پھر ریٹائر ہوکر برطانیہ چلے گئے تو انگریزی نغموں کے پروگرام میں وہ چاشنی نہ رہی۔ کرنل صاحب عوام کے ذوق کے مطابق کلاسیکل نغموں کے ساتھ ساتھ جدید اور پاپ نغمے بھی سنواتے جن کے گراموفون ریکارڈ برطانیہ سے خصوصی طور پر منگوائے جاتے تھے۔(ابصار احمد)۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں