ریڈیوپاکستان کراچی کے ملازمین 4 ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔۔

ریڈیو پاکستان اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے۔جہاں پنشنرز  ڈیڑھ سال سے امید لگائے بیٹھے ہیں وہیں ریڈیو پاکستان کراچی کے ملازمین کو تنخواہ کی مد میں پچھلے چار ماہ سے ایک روپے کی بھی ادائیگی نہیں کی گئی ہے، پپو کے مطابق کراچی اسٹیشن ویسے ہی کھنڈر بن چکا یے، سینٹرل اے سی سالوں سے خراب ہے، اسٹوڈیوز میں لگے اے سی اکثر خراب رہتے ہیں، اناونسرز اور آرجیز کو گرمی میں پسینہ بہاتے ہوئے یا پیڈسٹل فین چلاتے ہوئے پروگرام کرنا پڑتا ہے، واش رومز کی حالت پبلک ٹوائلٹس سے بھی بد تر ہے ، اسٹوڈیوز اور راہ داریوں میں رکھا سامان دھول مٹی سے اٹا ہوا ہے، مشینوں کی مینٹینس قصہ پارینہ ہو چکی ہے، کمپیوٹرز کی اپ گریڈیشن کاکوئی تصور ہی نہیں ہے، پرانے سوفٹ وئیرز اور ناکافی کنفیگریشن کے باعث ٹرانسمیشن کانہ صرف معیار متاثر ہوتا ہے بلکہ اکثر نشریات میں تعطل بھی آجاتا ہے، جنریٹر کے لئیے فیول نہ ہونے کے باعث بجلی جانے پر نشریات گھنٹوں بند رہتی ہیں۔ اب چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث ریڈیو پاکستان کراچی سیکیورٹی کمپنی کو ادائیگی نہیں کر پایا جس نے گارڈز کو تنخواہیں  نہیں دی ہیں اور تازہ اطلاعات کے مطابق گارڈز نے دروازے بند کرکے کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔پپو کا کہنا ہے کہ  موجودہ ڈی جی نے اگر ان معاملات کوسنجیدگی سے نہیں لیا تو یہ اداراہ صرف تاریخ کا حصہ بن کر رہ جائےگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں