ریڈیوپاکستان حملہ کیس،گواہان عدالت میں طلب۔۔

نو مئی ریڈیو پاکستان عمارت حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نےگواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کر لیا۔پشاورکی انسداددہشت گردی عدالت نے کیس کی سماعت کی،پراسیکیوشن کے مطابق نو مئی کو ریڈیو پاکستان پر مشتمل مظاہرین نے حملہ کیا تھا،مظاہرین نے ریڈیو پاکستان کی عمارت میں توڑ ہھوڑ کے بعد آگ لگائی تھی۔مقدمے میں پی ٹی آئی ایم این اے آصف خان،صوبائی وزیرمینا خان آفریدی،ایم پی اے فضل الٰہی، ارباب وسیم سمیت 75 افراد نامزد ہے،عدالت کا گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26جون کو طلب کر لیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں