ریڈزون سے  گھر جانے والاصحافی پولیس گردی کا شکار۔۔

‏اسلام اباد کے ریڈ زون سے ایگزٹ ہو کر اپنے گھر کی طرف بری امام جانے والے صحافی طیب گوندل کو پولیس اہلکاروں نے روکا تمام دستاویزات دکھانے کے باوجود زدو کوب کرنے کی کوشش  گرفتار کرنے کی دھمکی گالم گلوچ جیسا رویہ پولیس اہلکاروں نے اپنایا۔پولیس اہلکاروں کا سینیئر ممتاز نامی افیسر جس کو ان اہلکاروں کے بدتمیزی کے واقعے کی شکایت کی گئی ممتاز نامی ڈیوٹی افسر نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے چار پولیس اہلکاروں کا ڈیفنس کیا۔۔واقعے کے خلاف شکایت ایس پی خالد محمود عوان  ایس ایچ او تھانہ سیکرٹیریٹ میاں عمران ائی جی اسلام اباد علی ناصر رضوی کو صحافی کی جانب سے فون کال پر نوٹ کرائی گئی۔افسران کی جانب سے انکوائری ترتیب دینے کی یقین دہانی کرائی گئی۔ جس کے بعد بدتمیزی اور بدمعاشی کرنے والے پولیس اہلکار صلح کی کوششوں میں لگ گئے۔۔صحافی طیب گوندل نے مطالبہ کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے پیشے کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کا محاسبہ کیا جائے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں