رجب بٹ کی اہلیہ کے ساتھ ثالثی کیلئے تیار ہوں، ڈاکٹر نبیحہ۔۔

معروف یوٹیوبر رجب بٹ ان دنوں اپنی نجی زندگی سے متعلق تنازع کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔رجب بٹ نے حالیہ دنوں میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران اپنی ازدواجی زندگی کے خاتمے کا عندیہ دیا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھی بھجوا دیے۔یہ معاملہ اس وقت مزید موضوعِ بحث بنا جب ایمان فاطمہ نے طلاق کے کاغذات کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔اسی تنازع کے دوران معروف موٹیویشنل اسپیکر ڈاکٹر نبیہا علی خان بھی اس معاملے میں سامنے آئیں اور انہوں نے رجب بٹ کو دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دیا۔انہوں نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ ایمان فاطمہ ایک اچھی اور باکردارخاتون ہیں اور وہی ان کے بیٹے کی بہتر پرورش کر سکتی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا علی خان کا کہنا تھا کہ ایمان فاطمہ ایسی عورت ہیں جو دولت کے پیچھے نہیں بلکہ خاندانی زندگی کو اہمیت دیتی ہیں اور وہ رجب بٹ کی محبت اورتوجہ حاصل کرنے کے لیے تکلیف میں ہیں۔ جبکہ دیگر لڑکیوں کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ رجب بٹ کی شہرت اور پیسے کی وجہ سے ان کے قریب آ رہی ہیں وہ ان کی نسل کی بھی اچھی تربیت نہیں کرسکتی ہیں۔ڈاکٹر نبیہا نے امید ظاہر کی کہ رجب بٹ عقل مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایمان بٹ اور اپنے بیٹے کو عزت کے ساتھ گھر لے آئیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر دونوں فریق چاہیں تو وہ اس معاملے میں ثالثی کے لیے بھی تیار ہیں تاکہ غلط فہمیوں کو دور کر کے خاندان کو ٹوٹنے سے بچایا جا سکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں