نامور گلوکار استاد راحت فتح علی خان کے گھر خوشیوں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں، ان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز روایتی انداز میں مایوں کی تقریب سے ہوگیا۔یہ خُوبصورت تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ ماہین خان اپنی زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مرکزِ نگاہ رہیں، جبکہ ان کے ہونے والے شوہر شایان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ مایوں کے موقع پر ماہین نے خُوبصورت سنہری لہنگا زیب تن کیا، جس میں وہ نہایت دلکش دکھائی دیں، جبکہ شایان نے بھی روایتی لباس میں ان کا بھرپور ساتھ دیا۔ خاندان کی جانب سے مایوں کی خُوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئیں تو وائرل ہوگئیں۔ ماہین خان کی شادی کی تقریب اور رخصتی 26 دسمبر کو ہوگی، جس میں شہرت یافتہ فنکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
Facebook Comments
