دھرتی میڈیا گروپ میں تنخواہ کے ساتھ رمضان الاؤنس تقسیم۔۔

جہاں اس وقت میڈیاانڈسٹری بحران کا شکار ہے اور مختلف میڈیا گروپوں میں ورکرز کی تین ماہ تک کی تنخواہیں رکی ہوئی ہیں۔اس موقع پر روزنامہ سوبھ اور دھرتی ٹی وی میڈیا گروپ کے تمام اداروں دھرتی ٹی وی،روزنامہ سوبھ،روزنامہ حریت،اور جاگو عوام کے تمام اسٹاف کو گروپ کے چیرمین حاجی علی حسن زرداری صاحب کی طرف سے ماہانہ  تنخواہ کے علاوہ  رمضان المبارک الاونس دیا گیا۔تنخواہ کے ساتھ الاونس ملنے پر عملے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔گروپ کے ورکرز نے چیرمین حاجی علی حسن زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارے کو مضبوط بنانے اور تندہی سے کام کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں