دو ٹکے کے میراثی کی بدتمیزی کو صحافت قراردینا زیادتی ہے، فواد چودھری۔۔

سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ۔۔‏سیاستدان اپنے سیاسی مخالفین کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کی بجائے ان کے حصہ دار بن جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک میں جمہوریت نہیں ہے، ایک بزرگ خاتون سے دو دو ٹکے کے میراثی کی بدتمیزی کو صحافت قرار دینا زیادتی ہے۔  سوشل میڈیا ایکس پر انہوں نے لکھا ہے کہ ۔۔اب تو سیاسی جماعتوں نے باقاعدہ سوشل میڈیا ونگ بنا لئے ہیں جو ایک دوسرے کے لیڈرز  کی ذات اور خاندانوں پر بکواس کرنے کی خصوصی  مہارت رکھتے ہیں اور ماشاللہ لیڈرز ان کو پیسے بھی دیتے ہیں لیکن اس سے زیادہ بڑا المیہ یہ ہے کہ ان سے ملتے اور ان کو عزت دیتے ہیں، جب ایسے گالم گلوچ لوگوں کو جن کی اوقات ٹکے کی نہیں اس طرح کی پذیرائی ملے گی تو سیاست اورُسیاستدانوں کی خاک عزت رہنی ہے؟ سیاستدان ایسی حرکات کا حصہ نہ بنیں اور بطور کلاس اپنا کوڈ آف کنڈکٹ بنائیں ۔۔ اسی طرح صحافی اپنی صفیں درست کریں وگرنہ صحافت ویسے ہی آخری دموں پر ہے، ڈیجیٹل میڈیا فارمل میڈیا کو مکمل فارغ کر چکا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں