شہید ملت روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے معروف شاعر اور صحافی جاوید صبا کے صاحبزادے28سالہ سید شہیر جاویدزخمی ہو گئے،ملزمان زخمی کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے،۔واقعہ کی رپورٹ پولیس کو کروادی گئی ہے ۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ نے سینئر صحافی شاعر ممبر کے یو جے و پریس کلب جاوید صبا کے صاحبزادے 28 سالہ شاہیر کو مسلح ملزمان کی جانب سے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے افسوس ناک واقعے کی شدید مذمت کی ایک بیان میں صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے کہا کہ ایسا لگ رھا ھے کراچی کے شہریوں کو جرائم پیشہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا مصروف ترین شہید ملت روڈ پر نوجوان شاہیر پر فائرنگ علاقہ پولیس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ھے جس کا آئی جی، ایڈیشنل آئی جی سندھ اور دیگر اعلیٰ حکام کو نوٹس لینا چاہیے بیان میں جاوید صبا اور ان کی فیملی سےدلی ھمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا اور شاہیر کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔بیان میں وزیراعلی، آئی جی سندھ سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا۔
