دانش تیمور انسٹا پر سب سے زیادہ فالوورز والے اداکار بن گئے۔۔

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے سوشل میڈیا پر شاندار کامیابی حاصل کر کے اپنے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔ دانش تیمور انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے پاکستانی اداکار بن گئے ہیں۔ ان کے فالوورز کی تعداد 8.8 ملین تک پہنچ گئی ہے۔یہ کامیابی نہ صرف ان کے مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی بلکہ ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ عائزہ خان کے لیے بھی فخر کا موقع فراہم کیا۔ عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دانش تیمور کی اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں بھرپور انداز میں سراہا۔انہوں نے لکھا کہ، ’ڈیجیٹل دنیا کی محبت حقیقی زندگی کی محبت کا مقابلہ نہیں کر سکتی، لیکن یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ آپ کو دل سے چاہتے ہیں اورآپ کی محنت کی قدر کرتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں