KHATOON wazir ki jaali video viral karne wala mulzim giraftar

خاتون وزیرکی جعلی وڈیو وائرل کرنے والاملزم گرفتار۔۔۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کی جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں ایک اور ملزم کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اےکے ذرائع نے بتایا کہ ملزم علی حسن طور کو بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کے دوران سیالکوٹ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملزم نے عظمی بخاری کی فیک ویڈیو بنا کر وائرل کی تھی۔ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل فون اور دیگر دستاویزات اپنی تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے ایف آئی اے آفس منتقل کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ 20 نومبر کو لاہور ہائی کورٹ نے جعلی ویڈیو سے متعلق مقدمے میں گرفتار ایک ملزم کی ضمانت خارج کردی تھی۔صوبائی وزیر عظمی بخاری مقدمے کی پیروی کے لیے خود عدالت کے روبرو پیش ہوئی تھیں اور مؤقف اپنایا تھا کہ ملزم سوشل میڈیا پر 3اکاؤنٹ رکھتا ہے، ملزم نے اس جعلی ویڈیو کو تینوں اکاؤنٹس سے آگے شیئر کیا۔جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے تھے کہ ایسے لوگ جعلی ویڈیو جاری کرکے خاتون کی عزت خراب کردیتے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں ایکس اور انسٹاگرام سمیت فیس بک پر 24 جولائی سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی نامناسب ویڈیو اور اسکرین شاٹس شیئر کیے گئے تھے، جو کہ دراصل جعلی اور ڈیپ فیک تھیں۔ پورن ویڈیو پر وزیر اطلاعات پنجاب کا چہرہ لگا کر اسے پھیلایا گیا۔اسکرین شاٹس کو ریورس امیج سمیت دیگر تکنیکی ٹولز کے ذریعے جانچا گیا، جس سے معلوم ہوا تھا کہ عظمیٰ بخاری کی وائرل کی گئی ویڈیو جعلی اور ڈیپ فیک ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں