خاتون رپورٹر کا چینل فائیو کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس۔۔۔

خاتون صحافی نے چینل فائیوکے ڈپٹی ڈائریکٹر نیوزکے خلاف پچاس کروڑ ہرجانے کا لیگل نوٹس جاری کردیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ چینل فائیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے دستخط سے ایک لیٹر کراچی کے ڈیفنس تھانے کو جاری کیا گیا تھا جس پر خاتون رپورٹر نے ردعمل کے طور پر اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹس جاری کرادیا۔۔خاتون رپورٹر نے اپنے لیگل نوٹس میں لکھا ہے کہ ۔۔میں اپنے سابق چینل کا بے حد احترام کرتی ہوں ، لیکن اس خط نے میری اور ساکھ کوشدید نقصان پہنچایا ہے، ان الزامات کی بنیاد پر پچاس کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کررہی ہوں۔ میں باضابطہ طور پر ڈپٹی ڈائریکٹر نیوز چینل فائیو اور انٹریکٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او کو میرے میئرئر کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کے خلاف قانونی نوٹس جاری کردیا ہے۔ لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ۔۔دسمبر 2025 میں میرے قانونی استعفے کے باوجود،  ایس ایچ او ڈیفنس تھانے کو ایک ہتک آمیز خط جاری کیاگیا جس میں شرپسند عنصر قراردیاگیا۔۔ یہ آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 18 اور پیکا 2016 کی دفعہ 20 کے تحت میرے حقوق کی صریح خلاف ورزی ہے۔ میں پیشہ ورانہ ہراسانی یا کردار کشی ہرگز برداشت نہیں کروں گی ۔ سچ ضرور سامنے آئے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں