اداکارہ و میزبان فضا علی نے سابق شوہر فواد فاروق کی دوسری شادی پر ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔فضا علی نے بیٹی فرال کی ویڈیو اس کے والد کے ساتھ شیئر کی اور طویل کیپشن لکھا۔کیپشن میں اداکارہ نے کہا ‘زندگی ہمیشہ سیدھی نہیں ہوتی، کبھی کبھی وہ ہمیں ایسے موڑ پر لے آتی ہے جہاں شور نہیں صبر بولتا ہے’۔انہوں نے لکھا ‘آج میری بیٹی فرال اپنی معصوم مسکراہٹ کے ساتھ اس کے بابا کی زندگی کے نئے سفر کی تیاری کو ریکارڈ کررہی ہے، اس لمحے نے مجھے پھر یاد دلایا کہ رشتے بدل سکتے ہیں لیکن عزت، محبت کبھی ختم نہیں ہوتی’۔انہوں نے کہا ‘ہر کہانی کا انجام لڑائی نہیں ہوتا، دل سے دعا ہے فواد فاروق کی زندگی کا یہ سفر خوشی، سمجھداری اور سکون سے بھرا ہو’۔ویڈیو کے آغاز میں فرال کو کہتے ہوئے سن سکتے ہیں کہ ہیلو گائز، بابا کی شادی کے لیے پارلر جانے سے پہلے فِٹ چیک کر لیتے ہیں۔ پلیز بابا، یہاں آئیں، جس کے بعد ان کے والد نے اپنی شادی کی تصدیق کی۔فراال کے والد نے ویڈیو میں کہا کہ ہیلو سب، کیسے ہیں آپ؟ آج میری شادی ہے اور میری شہزادی فرال اس موقع پر میرے ساتھ ہوں گی۔واضح رہے کہ فضا علی کی شادی فواد فاروق سے ہوئی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی فرال ہے۔
