کراچی کے علاقے شیرشاہ میں جی ٹی وی کی کوریج ٹیم کو لوٹنے والے دونوں ڈاکوگرفتار کرلئے گئے۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ کی حدود میں جی ٹی وی کی کوریج ٹیم کو لوٹ لیا گیا۔۔ ایک موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان نے جی ٹی وی کے رپورٹر، کیمرہ مین اور ڈرائیور کو لوٹ مار کا نشانہ بنایا۔۔دوران واردات مزاحمت کرنے پر ملزمان نے جی ٹی وی نیوز کے رپورٹر اور کیمرہ مین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔۔ملزمان ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون، بیس ہزار روپے سے زائد نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شیرشاہ میں درج کیا گیا۔۔ ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی کے مطابق جی ٹی وی کی ٹیم سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو گرفتارکرلئے گئے، گرفتار ملزمان سے لوٹے گئے موبائل فون اور نقدی برآمدکرلی گئی۔۔
Facebook Comments
