fahad mustafa sab se bare munafiq hein

جوانی پھرنہیں آنی کے سیکوئل کا معاوضہ نہیں لیا،فہد مصطفیٰ۔۔

مقبول اداکار فہد مصطفیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے 2018 میں ریلیز ہونے والی مقبول فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں کام کا معاوضہ نہیں لیا تھا۔’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ پروڈیوسر و اداکار ہمایوں سعید کی 2015 میں آنے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کا سیکوئل تھی۔کچھ عرصہ قبل ہمایوں سعید نے عندیہ دیا تھا کہ وہ سیریز کی تیسری فلم بھی بنائیں گے لیکن انہوں نے اس ضمن میں مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کی تھی۔اب فہد مصطفیٰ نے اس حوالے سے مزید بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ میں کام کرنے کا معاوضہ نہیں لیا تھا۔فہد مصطفیٰ نے عید کے موقع پر ’اے آر وائے‘ کے سلیبرٹی ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔پروگرام کے دوران بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ اگر ’جوانی پھر نہیں آنی 3‘ بنائی گئی اور انہیں کاسٹ کیا گیا تو وہ ضرور فلم میں کام کریں گے۔ان کے مطابق وہ مذکورہ فلم سیریز میں کسی سے مقابلہ یا ٹکر لینے کے لیے کام نہیں کرتے بلکہ انہیں فلم کی ٹیم اور کاسٹ بہت اچھی لگتی ہے، اس لیے وہ مذکورہ سیریز میں کام کرتے ہیں۔انہوں نے ہمایوں سعید کو خود سے بڑا بھی قرار دیا اور کہا کہ وہ ان کی عزت کرتے ہیں، یہی بات ان کے لیے بڑا اعزاز ہے۔فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں کہ سیریز کی تیسری فلم بھی بنائی جائے گی یا نہیں لیکن اگر ہمایوں سعید کہہ رہے ہیں تو ضرور تیسری فلم بھی بنے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ اگر تیسری فلم میں بھی وہ کام کریں گے تو بھی وہ معاوضہ نہیں لیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں