جنگ گروپ کی تمام کمپنیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ ، تمام ملازمین اب حسنین تنویر ایسوسی ایٹس (ایچ ٹی اے) کے ملازم شمار ہوں گے۔۔تفصیلات کے مطابق جنگ گروپ کے انتظامی ذرائع کے مطابق ادارے نے اپنے تمام ذیلی یونٹس اور کمپنیوں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت اب تمام ملازمین کو ’’حسنین تنویر ایسوسی ایٹس‘‘ کے پلیٹ فارم پر ضم کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ اقدام ادارے کے ڈھانچے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور انتظامی امور میں شفافیت لانے کے لیے کیا گیا ہے۔ نئے نظام کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا جبکہ دیگر تمام اسٹاف حسنین تنویر ایسوسی ایٹس کے ملازم شمار ہوں گے۔ حسنین تنویر ایسوسی ایٹس، جو 2003 میں قائم ہوئی اور بھرتی و مین پاور آؤٹ سورسنگ کے شعبے میں نمایاں مقام رکھتی ہے، اب جنگ گروپ کے تمام عملے کی قانونی و انتظامی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
