جنگ کے خلاف عدالت کا بڑا حکم، اعلیٰ عہدیدار کی طلبی۔۔

نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کوئٹہ کا بڑا حکم۔۔ جنگ کے سب ایڈیٹر کے کوئٹہ سے کراچی تبادلے کے احکامات معطل، جنگ گروپ کے گروپ منیجر آئی آر اینڈ لیگل افیئرز کو 17 جولائی کو طلب کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) کوئٹہ برانچ کے  ممبر عبدالغنی مینگل نے روزنامہ جنگ کوئٹہ کے سب ایڈیٹر غلام  فاروق کے کوئٹہ سے کراچی تبادلے کے احکامات کو معطل کردیا ہے۔ سب ایڈیٹر غلام فاروق نے اپنے تبادلے کے خلاف کمیشن سے رجوع کیا تھا، جس پر کمیشن نے سماعت کے بعد تبادلہ روکنے کا عبوری حکم جاری کردیا۔ ساتھ ہی جنگ گروپ کے گروپ منیجر آئی آر اینڈ لیگل افیئرز کو 17 جولائی 2025 کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔تاہم، کمیشن کے حکم کے باوجود غلام  فاروق کو جنگ کوئٹہ اسٹیشن میں کام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کمیشن کے احکامات کی صریح خلاف ورزی کے مترادف ہے۔دریں اثنا صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صنعتی تعلقات کے قوانین اور کارکن کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، جس پر متعلقہ اداروں کو فوری نوٹس لینا چاہیے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں