راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے عید الاضحی کے موقع پر جنگ گروپ اور دیگر صحافتی اداروں میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے آر آئی یو جے کے صدر طارق ما علی ورک، نائب صدور بشیر عثمانی، عمار بر لاس، جوائنٹ سیکرٹریز گلزار خان ، مجاہد نقوی، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری اور دیگر عہدیداران نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر بہت سے ادارے اپنے ورکرز کو بونس دے رہے ہیں لیکن ملک کا سب سے بڑا صحافتی ادارہ جنگ گروپ نے اپنے ورکرز کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ آج کے مہنگائی کے دور میں جنگ گروپ میں گزشتہ کئی سالوں سے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا اور اب عید میں چند دن باقی ہیں لیکن ابھی تک ورکرز کو تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، کس طرح سے ورکرز اپنی قربانی کا جانور اور دیگر چیزیں خرید پائیں گے اس طرح کے رویے کو کسی طور پر قبول نہیں کیا جا سکتا آر آئی یوجے کی قیادت نے تنخواہیں ادا نہ کرنے والے صحافتی اداروں خصوصاً جنگ گروپ کی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر 24 گھنٹے میں تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو صحافتی اداروں کے دفاتر کے سامنے بھرپور طریقے سے احتجاج کیا جائے گا۔
