تھری سکس فائیوچینل کے ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم۔۔

 پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم سیکرٹری جنرل شکیل احمد اور ارکان فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے 365 نیوز چینل انتظامیہ کی جانب سے سٹاف کو تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 365 نیوز چینل انتظامیہ کی جانب سے سٹاف کو گزشتہ تین ماہ سے تنخواہوں کی ادا ئیگی نہیں کی جا رہی جس سے سٹاف کے چولہے ٹھنڈے ہو رہے ہیں اور ان کی زندگیاں مشکلات کا شکار ہو رہی ہیں۔ پی ایف یو جے لیڈرشپ نے 365 نیوز چینل انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو تنخواہوں کی فوری ادائگیاں کی جائیں بصورت دیگر چینل کے دفاتر کے سامنے نہ صرف احتجاج کیا جا ئے گا بلکہ دفاتر کی تالہ بندی بھی کی جائے گی۔ پی ایف یو جے لیڈر شپ نے ڈی جی پی آر اور پیمراذمہ داران سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ سٹاف کی تنخواہوں کی عدم ادا ئیگی کا فوری نوٹس لیں اور 365 چینل کی انتظامیہ کے خلاف قانونی کاروا ئی کریں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں