تنخواہ نہ ملنے پر کیمرہ مینوں، ڈی ایس این جی اسٹاف کی ہڑتال۔۔

تھری سکس فائیو میں کیمرہ مینوں اور ڈی ایس این جی اسٹاف نے تنخواہ نہ ملنے پر منگل کے روز کراچی بیورو میں کام چھوڑ ہڑتال کردی اور کام کرنے سے انکار کردیا۔۔پپو کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ملازمین نومبر کی تنخواہ نہ  ملنے کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔ ہڑتالی ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں تاخیر کے باعث ان کے گھر کا کرایہ، بچوں کے تعلیمی اخراجات، گھر کا راشن سمیت کسی بھی دکھ سکھ میں لوگوں سے ادھار لینا پڑتا ہے اور کافی شرمساری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔۔ پپو کے مطابق تھری سکس فائیو میں اکتوبرکی سیلری بھی کچھ لوگوں کو نہیں ملی۔۔ کیمرہ مینوں اور ڈی ایس این جی اسٹاف کے کام نہ کرنے پر کراچی کے بیورو چیف نے آفیشل گروپ میں میسیج چلایا کہ۔۔۔بدقسمتی سے تنخواہوں میں تاخیر کی وجہ سے ہمیں مشکل وقت کا سامنا ہے اور یہ انسانی ہمدردی کا مسئلہ ہے انتظامیہ فوری طور پر مسائل کو حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے یہ آپ کا حق ہے کہ اس کے مطابق اپنی اجرت مانگیں۔لیکن یہ پیشہ ورانہ طرز عمل نہیں ہے کہ غیر حاضر اور انکار ڈیوٹی کو نشان زد کیا جائے یہ دفتری سجاوٹ کے خلاف ہے۔ایک پیشہ ور ٹیم کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش کریں۔ہم سب کو ایک جیسی چیزوں اور مسائل کا سامنا ہے اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا ٹھیک ہے کسی بھی ایسے عمل سے گریز کریں جس سے کسی بھی عملے کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔امید ہے کہ آپ سب پیشہ ورانہ طور پر ہدایات اور دفتری قواعد پر عمل کریں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں