پشتو زبان کے ریجنل چینل خیبرنیوز کی انتظامیہ نے تنخواہ بڑھانے کے مطالبے پر اپنے برسوں پرانے دو صحافیوں کو بغیر کسی شوکاز، بغیر کسی قانونی کارروائی کے بیک جنبش قلم نوکری سے فارغ کردیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ پشتو زبان کے ریجنل چینل خیبرنیوزکے اسلام آباد سینٹر میں برسوں سے کام کرنے والے دو صحافیوں نے جب انتظامیہ سے تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کیا تو انہیں فوری نوکری سے برطرف کردیاگیا۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ انچارج نیوزپروڈکشن اور ایک سب ایڈیٹر کو صرف اس جرم میں نکالا گیا کہ انہوں نے چینل انتظامیہ سے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا۔۔ خیبر نیوز کے ڈائریکٹر ایچ آر آصف ایوب کے دستخط سے سولہ نومبر کو جاری ہونے والے اس نوٹس میں کہاگیا کہ ان دو نوں ملازمین کو فوری ملازمت سے فارغ کیا جارہا ہے۔ نوٹس میں دونوں ملازمین کو نکالے جانے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔۔اس کی نقول سی اواو اور سی ای او کو بھی بھیجی گئی ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ نکالے گئے دو میں سے ایک صحافی اٹھارہ سال سے ادارے میں ملازم تھا لیکن جب اس نے تنخواہ میں اضافے کا مطالبہ کیا تو اسے نکال دیاگیا۔۔