تاخیر سے تنخواہیں دینے والے میڈیا ہاؤسز کو خطوط جاری کرنے کا فیصلہ۔۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کی مجلس عاملہ کا اہم اجلاس صدر کےیوجے طاہر حسن خان کی زیر صدارت کراچی پریس کلب کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایپنک کے الیکشن کیلئے کےیوجے کی الیکشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے چیئرمین امتیاز فاران ، ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر سیف اللہ خٹک جب کہ اراکین میں وارث رضا اور ابوالحسن شامل ہیں۔ اجلاس میں کے یوجے نے کچھ میڈیا ہاؤسز میں تنخواہوں میں دو سے تین ماہ تاخیر اور برطرفیاں پر تشویش کا اظہار کیا۔ اجلاس میں طے پایا گیا کہ تنخواہیں تاخیر سے ادا کرنے والے میڈیا ہاؤسز کو خطوط جاری کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر ان اداروں کے خلاف سندھ حکومت کے سرکاری اشتہارات بند کرنے سمیت دفاتر کے سامنے احتجاج و دھرنے بھی ہونگے۔ اجلاس میں کے یوجے کے سینئر نائب صدر وارث رضا کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کی گئی، اور دھمکی دینے والے کے خلاف قانونی کارروائی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں کے یوجے کی مجلس عاملہ نے سندھ حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہید صحافیوں امتیاز میر اور طفیل رند کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اور شہدا کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ فی کس معاوضہ ک اعلان کیا جائے۔اجلاس میں سینیئر نائب صدر وارث رضا جنرل سیکرٹری سردار لیاقت خازن محمد ناصر جوائنٹ سیکرٹری عمران جونئیر ممبران مجلسِ عاملہ ابوالحسن آفتاب ملک ماجد خان ثروت جبیں۔ اور دیگر نے شرکت کی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں