کراچی میں ٹوئنٹی فور نیوزکے کیمرہ مین کوبیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار کرلیاگیا، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا، ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا۔۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سولجر بازار میں خاتون کے قتل کی اطلاع پر پولیس پہنچی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قمر عابدی نے صبح 6 بجے کے قریب اہلیہ کو گھر میں چھری سے قتل کیا ، ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ میں صبح اٹھا بیوی نے میرا موبائل مانگا کسی کا نمبر لینے کے لیے ،مجھے شک تھا کہ میری بیوی رضوان اور علی نامی لوگوں سے بات چیت کرتی ہے ، میں نے بیوی کو نمبر دینے سے انکار کیا ، بیوی نے لیپ ٹاپ اٹھا کر میرے سر کھینچ کر مارا ، لیپ ٹاپ توٹ گیا تو میں نے بھی وہی لیپ اٹھا کر اپنی بیوی کو مارا ، ملزم نے پھر اپنی بیوی کا سر دیوار سے کھیچ کا مارا ، بیوی کا سر پھٹ گیا دیوار خون سے بھر گئی ، بیوی دیوار سے لگ کر نیچے گری تو ہاتھ کی کلائی ٹوٹ گئی، لڑائی کے دوران بیوی کی شرٹ ملزم کے ہاتھ میں آگئی جس سے خاتون برہنہ ہوگئی ، ملزم نے پھر گھر کی تین چھریوں میں سے ایک چھری اٹھائی اور اپنے بیوی کے جسم پر وار شروع کردیے ، تفتیشی پولیس کے مطابق ملزم کو جہاں جہاں جگہ ملی وہاں وہاں چھری سے بیوی کا جسم کاٹتا رہا ، ملزم نے آخر میں بیوی کا گلا کاٹ دیا ، ملزم نےخون والی چھری اٹھا کر گھر کی کھڑکی سے باہر پھینکی ، گھر کے نیچے دکان بنی ہے اس کا چھجا بنا ہے اس پر چھری آکر اٹک گئی ، ملزم نے کپڑے تبدیل کئے اور سیدھا آفس چلا گیا ، ملزم آفس اس لئے گیا کہ وہ میڈیا چینل میں ہے بچ جائے گا ،ملزم نے ہوشیاری کرکے اندر سے تالا لگایا تاکہ اس پر کسی کو شک نا ہو، جب پولیس کو اطلاع ملی اور پولیس موقعے پر پہنچی تھی تو ملزم کا شوہر وہاں آیا ، مقتولہ کے شوہر نے آتے ہی پولیس والوں کو اندر جانے روکا اور اچانک جلد بازی میں کہہ گیا میری بیوی برہنہ ہوگی اس لئے اندر کوئی نہیں جائے گا پہلے میں اندر جاؤنگا، ایس آئی او جاوید ببر کا کہنا ہےجب ملزم نے اپنی بیوی کے برہنہ ہونے کا کہا تو ہمیں شک ہوا کہ اس کو کیسے پتہ کہ بیوی اندر برہنہ تھی ؟ ملزم پولیس والوں کو روک کر پہلے خود کرائم سین پر داخل ہوا تھا اور بیوی پر کالی چادر ڈالی تھی ، چادر ڈالنے کے بعد پولیس کو اندر جانے دیا گیا تھا ، ایس آئی او کے مطابق ملزم نے جلد بازی میں خود ہی اپنے ملزم ہونے کے شواہد دے دیا تھا ، ہم نے اس ہی وقت اس کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے لیا تھا ،
