اداکارہ جویریہ سعود نے دعویٰ کیا ہے کہ جو شوہر اپنی بیویوں کو زیادہ خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، انہیں تحائف وغیرہ دے رہے ہوتے ہیں، ان کا کہیں اور چکر چل رہا ہوتا ہے، ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔جویریہ سعود نے حال ہی میں سماء ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں اداکارہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا آنے کی وجہ سے ہر چیز میں دکھاوا آ چکا ہے، ہر کسی کے دو چہرے بن چکے ہیں۔انہوں نےکہا کہ انہیں جھوٹ بولنے اور دوغلہ پن کرنے والے افراد سے سخت نفرت ہے، انہیں ایسے لوگ زہر لگتے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے بچے انہیں سوشل میڈیا پر فلٹر استعمال کرنے کی اجازت تک نہیں دیتے، اگر وہ کبھی کبھار فلٹر استعمال کرے تو بچے ان سے ناراض ہوجاتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 46 تک جعلی اکاؤنٹ چل رہے ہیں، جس میں سے متعدد اکاؤنٹس سے متعلق وہ رپورٹ بھی کر چکی ہیں لیکن اس باوجود لوگ ان کے نام سے بنے جعلی اکاؤنٹ کو فالو کر رہے ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہیں فیک لوگ پسند نہیں ہیں، چاہے وہ میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے والے لوگ ہی کیوں نہ ہوں۔جویریہ سعود کا کہنا تھا کہ اگر کسی کے دانت خراب ہیں یا ان کے چہرے میں کوئی مسئلہ ہے تو وہ پروسیجرز کروا سکتا ہے لیکن آج کل نوجوان لڑکیوں کی جانب سے بھی میک اپ پروسیجرز کروانے کا رجحان نکل پڑا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بیوی کو خوش رکھنے اور تحائف دینے والے شوہروں کے ناجائز تعلقات ہوتے ہیں اور وہ ایسے تعلقات کی طرف بیوی کی توجہ نہ جانے کے لیے اسے خوش رکھ رہے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنے ارد گرد ایسے بہت سارے جوڑے دیکھے ہیں، جن کے شوہر اپنی بیویوں کو خوش رکھ رہے ہوتے ہیں، کیوں کہ ان کے ناجائز تعلقات چل رہے ہوتے ہیں۔
بیویوں کو خوش رکھنے والے شوہروں کے ناجائز تعلقات ہوتے ہیں، جویریہ سعود۔۔
Facebook Comments
