نائنٹی ٹو نیوز میں ڈائریکٹر نیوزکے استعفے کے حوالے سے پپو نے کچھ انکشافات کئے ہیں۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ ورکرز کے ساتھ ناانصافی، اینکرز پر ناجائز دباؤ، عام ورکرز سےظلم و زیادتی،گالم گلوچ ، نان پروفیشنل رویہ، فیکٹری نظام کے تحت چینل چلانے پر ڈائریکٹر نیوز نے استعفا دے دیا۔۔پپو کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز میں دو الگ الگ بینکوں کے ذریعے اسٹاف کو سیلری ملتی ہے اور وہ کچھ اکاؤنٹ میں اور کچھ کیش ملتی ہے۔ حبیب میٹرو میں جن کا اکاؤنٹ ہے انکی سیلری رک گئی ہے جو عید کے بعد ملے گی جبکہ دوسرے بینک والوں کوبدھ کے روز مل گئی تھی۔ کیش سیلری جمعرات کے روز دی گئی۔پپوکا کہنا ہے کہ چینل کامالک حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہے لیکن وہ مسلسل ٹیلی فون پر چینل انتظامیہ سے رابطے میں ہے اور مسلسل ان کی ہدایات پر فیصلے ہورہے ہیں۔۔پپو کاکہنا ہے کہ اب عید کے بعد اسکروٹنی ہوگی اور بڑے پیمانے پر لوگوں کو ڈی این کی ٹیم کا ہونے کا الزام لگاکرفارغ کئے جانے کا امکان ہے۔۔پپو کا مزیدکہنا ہے کہ ڈی این کے استعفے کے ساتھ پی سی آر ہیڈ، ڈیجیٹل ہیڈ نے بھی استعفے دیئے ہیں جب کہ مزید استعفوں کا امکان ہے۔۔پپو کےمطابق مستعفی ڈی این جو کراچی سے لاہور گئے تھے اپنے ڈھائی سالہ مدت میں بطریق احسن و خوبی اپنی ذمہ داریاں نبھائیں۔چینل ملازمین ان کی تعریف کرتے پائے گئے۔۔
بڑے استعفے، مزید استعفے؟ اسکروٹنی کا فیصلہ۔۔
Facebook Comments
