maroof adakar bachpan mein jinsi zyadti ka nishana bante rahe

بچپن میں کافی عرصہ زیادتی کا شکار بنتا رہا، عدیل ہاشمی۔۔

معروف اداکار عدیل ہاشمی نے اپنے بچپن کے ایک نہایت تکلیف دہ تجربے پر پہلی بار کھل کر بات کرتے ہوئے ایک اہم سماجی مسئلے کی جانب توجہ دلائی ہے۔عدیل ہاشمی نے انکشاف کیا کہ جب میں ساتویں جماعت میں تھا تو مجھے اپنے ہی اسکول میں اپنے سے بڑے لڑکوں کی جانب سے جنسی زیادتی کا سامنا کرنا پڑا۔ان کے مطابق یہ سلسلہ کئی سال تک جاری رہا، مگر اس دوران میں کسی کو بھی یہ بات بتانے کی ہمت نہ کر سکا، اُس وقت خاموشی میری مجبوری بن گئی تھی کیونکہ مجھے نہ یہ معلوم تھا کہ اس بارے میں کس سے بات کرنی ہے اور نہ ہی یہ سکھایا گیا تھا کہ ایسے معاملات میں آواز کیسے اٹھائی جاتی ہے۔عدیل ہاشمی نے کہا کہ اگرچہ میرے والد نے مجھے زندگی میں بہت کچھ دیا، مگر ہراسانی یا بدسلوکی جیسے موضوعات پر بات کرنے کی تربیت نہیں دی گئی، جس کے باعث میں اس تجربے کو اپنے اندر ہی دفن کیے رہا۔اداکار کے مطابق والد بننے کے بعد میرا اس موضوع پر نقطۂ نظر بدل گیا ہے، جب میرے بیٹے نے اسکول جانا شروع کیا تو میں نے ابتدا ہی سے اس کے ساتھ اس حوالے سے گفتگو کا دروازہ کھلا رکھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں