بچپن میں ڈیٹنگ کی اجازت نہیں ہوتی تھی، مدیحہ امام۔۔

اداکارہ مدیحہ امام نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بچپن کے زمانے میں ’ڈیٹنگ‘ کی اجازت نہیں ہوتی تھی، تاہم وہ والدہ کو بتا کر دوستوں سے ملنے جایا کرتی تھیں۔جیوکے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کے دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ٹین ایج میں ہی بطور ’ویڈیو جوکی‘ (وی جے) کیریئر کا آغاز کیا تھا اور جلد ہی شہرت حاصل کرلی تھی۔ان کے مطابق وی جے کے طور پر کیریئر شروع کرنے کے وقت وہ طالب علم تھیں، اس کے بعد ہی انہیں شہرت ملی۔ان کے مطابق بعض لڑکے ان کے گھر تک آ گئے تھے، جس وجہ سے انہوں نے پولیس میں شکایت کردی تھی اور پولیس کی مدد سے وہ پاگل مداحوں سے بچیں۔’ڈیٹنگ‘ یعنی لڑکوں سے محبت اور ملاقاتیں کرنے کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ ان کے بچپن کے زمانے میں ’ڈیٹنگ‘ کا اتنا زیادہ رجحان نہیں تھا۔ان کے مطابق اس زمانے میں اگر کوئی لڑکا کسی لڑکی سے ملنے جایا کرتا تھا تو وہ بہت سارے دوست لڑکوں کو بھی ساتھ لے جاتا تھا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں ’ڈیٹنگ‘ کی اجازت نہیں ہوتی تھی لیکن وہ اپنی والدہ کو بتا کر دوستوں سے ملنے جایا کرتی تھیں۔مدیحہ امام کے مطابق والدہ نے انہیں ہدایت کر رکھی تھی کہ وہ جہاں بھی جائیں، جس سے ملنے جائیں، اپنی سہیلیوں کو ساتھ لے جایا کریں اور پھر وہ ایسا ہی کرتی تھیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ’ڈیٹنگ‘ پر جاتے وقت پتا چلتا تھا کہ جو سہیلی ان کے ساتھ آئی تھیں، ان کی کسی لڑکے سے سیٹنگ ہوگئی اور ان کی الگ سے ’ڈیٹ‘ شروع ہوگئی۔اداکارہ کے مطابق عام طور پر ایسا ہی ہوتا تھا کہ کسی اور کی ’ڈیٹ‘ پر ساتھ آنے والی لڑکیوں اور لڑکوں کی آپس میں سیٹنگ ہوجاتی تھی اور ان کی ’ڈیٹ‘ شروع ہوجاتی تھی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں