ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز بلوچستان عسکر خان کی زیرِ صدارت اخبارات کے مدیران کا تعارفی اجلاس ہوا اجلاس میں حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا اس موقع پر مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اخبارات کو درپیش مسائل، پیشہ ورانہ چیلنجز اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مثبت اور تعمیری روابط کے ذریعے عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکتا ہے اجلاس میں ایکریڈیشن کمیٹی کو فعال بنانے، میڈیا اور حکومتی اداروں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ڈی جی پی آر عسکر خان نے کہا کہ حکومت اور پریس کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے میڈیا کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رہیں گی۔دریں اثنا ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ حکومت بلوچستان عسکر خان سے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں نے ملاقات کی اور انہیں ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ بلوچستان کا عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی وفد نے سابق ڈی جی پی آر محمد نور کھیتران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلقات عامہ نے ہمیشہ اخبار فروشوں کے ساتھ تعاون کیا امید ہے تعاون کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا انجمن اخبار فروشاں کے عہدیداروں نے کہا کہ اخبارفروشوں کے اہم مسائل میں بہبود فنڈز میں اضافہ ، اخبار مارکیٹ کی سالانہ گرانٹ کا اجرا ، رہائشی اسکیم ، اخبارمارکیٹ کی مرمت ، میزان چوک اور پرنس روڈ کے بک سٹالز کو وعدے کے مطابق متبادل جگہ کی فراہمی شامل ہے ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ عسکر خان نے انجمن فلاح و بہبود اخبار فروشاں بلوچستان کے عہدیداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اجتماعی مسائل کے حل کی ہرممکن کوشش کی جائے گی۔
بلوچستان کے مدیران اخبارات کی ڈی جی پی آر سے تعارفی اجلاس۔۔
Facebook Comments
