بلوچستان میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ایک اور نمائندہ تنظیم بنا دی گئی۔۔ بی ایم سی بلوچستان میڈیا کونسل کو صحافیوں کی توانا آواز قرار دیا جارہا ہے،جس میں بلوچستان کے آٹھ ڈویژن ، چھتیس اضلاع کے صحافیوں کو نمائندگی دی جائے گی ۔بی ایم سی میں رپورٹرز،ڈی ایس این جی انجیئنرز، ڈرائیورز، کیمرہ مین بھی شامل کئے جائیں گی۔بلوچستان کے نام پر متعدد صحافتی تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں مگر وہ صرف کیپٹل سٹی کوئٹہ کے صحافیوں تک محدود ہیں۔ اندرون بلوچستان کے پریس کلبز کی ان میں ممبرشپ نہیں ہے اور نہ انہیں حکومت کی جانب سے کسی قسم کاریلیف نہیں مل رہا ہے اور نہ انکی دادرسی کی جارہی ہے ۔اندرون صوبے کے صحافیوں کے بے پناہ مسائل ہیں، پریس کلبز کی خستہ حال بلڈنگ۔ بیٹھنے کے لیے کرسیاں۔ ٹیبل۔ٹیلی فون۔وائی فائی نیٹ سسٹم ۔۔کمپیوٹرز ۔کیبل۔ڈش سسٹم۔ودیگر بنیادی اشیاء دستیاب نہیں۔رپورٹنگ کے دوران ۔دھمکیاں ۔قانونی پیچیدہ مسائل بھی انکی راہ میں رکاوٹ ہیں۔لہذا صوبے بھر کے صحافیوں کی جانب سے ان کے پرزور اصرار پر تنظیم کاعمل شروع کیا جارہا ہے۔ہر ڈویژن کے پریس کلب سے ایک صدراور ضلع سے ایک جنرل سیکریٹری لیا جاۓ گا۔باقی دوست اپنی راۓ دے سکتے ہیں۔تمام دوستوں کی صلاح و مشاورت سے نئی تنظیم کا قیام عمل میں لایاجائے گا۔کوئٹہ سے مرکزی صدر و جنرل سیکرٹری منتخب ہوں گے۔ فی الحال عارضی لوگو ڈیزائن کیاگیا ہے۔۔بلوچستان کے صحافی و میڈیا ورکرز اس نمبرپر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔۔عزیز مری پی ٹی وی نیوزکوئٹہ۔03451100051
