لوکل باڈیز رپورٹرز ایسوسی ایشن (لبرا) جلد ” جرنلسٹ کنوینشن” و ایوارڈ تقریب کا انعقاد کرے گی۔ لبرا میں نئے رکنیت حاصل کرنے کے خواہشمند بلدیاتی صحافیوں کو رکنیت دینے کا فیصلہ، بلدیاتی صحافیوں کو ممبر شپ فارم دیئے جائیں گے۔ بیمار سینیئر صحافیوں کی عیادت کے لیے لبرا کا نمائندہ وفد جائے گا۔ سرپرست اعلیٰ لبرا شہزاد چغتائی کی صدارت میں لبرا کابینہ کے اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر تنویر سید ، جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ ،سیکرٹری اطلاعات محبوب چشتی، جوائنٹ سیکرٹری رانا ، ریحان ، رضوان جلالی ، حامد حسن ، سید زید ، رفاقت محمود نے شرکت کی، اس اطلاع پر کہ کچھ سابق اراکین واپس آنا چاہتے ہیں کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ان واپس لوٹنے والوں کو درخواست دینے پر ممبر شپ فارم دیے جائیں گے ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرنلسٹ کنونشن و ایوارڈ تقریب میں اہم شخصیات کے ساتھ سینیئر صحافیوں کو خطاب کرنے کے لیے مدعو کیا جائے گا ۔ جس میں صحافیوں کے حقوقِ کے حصول اور ان کے مسائل پر بات کی جائے گی۔ سرپرست اعلیٰ شہزاد چغتائی نے کہا کہ ہم مل کر اور اتحاد کا مظاہرہ کر کے ہی صحافیوں کو حقوق دلوا سکتے ہیں ۔ صدر تنویر سید نے کہا کہ جرنلسٹ کنوینشن صحافیوں کے حقوق کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا ۔ جنرل سیکرٹری عمران علی شاہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو اجاگر کرتے ہیں مگر ہمیں نظر انداز کیا جاتا ہے ۔ ہم منظم جہدوجہد سے ہی اجتماعی حقوق حاصل کر سکتے ہیں ۔ تمام شرکاء نے فیصلوں کی تائید کرتے ہوے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔
