بعض میڈیاہاؤسز نے تنخواہوں میں تاخیر وتیرہ بنالیاہے،کے یوجے دستور۔۔

 کراچی یونین آفس جرنلسٹس دستور نے مختلف میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کارکنوں کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ، کے یو جے دستور کے صدر نصر اللہ چودھری اور سیکرٹری ریحان خان چشتی نے اپنے مشترکہ بیان میں مختلف میڈیا اداروں میں تنخواہوں کی ادائیگی میں تاخیر کو ناقابل قبول قرار دیا ہے ، کے یو جے دستور کے رہنماوں نے کہا کہ سرکاری اشتہارات کی بھرمار اور ادائیگیوں کے باوجود میڈیا مالکان کا کارکنوں کو تنخواہیں ادا نہ کرنا انتہائی افسوسناک ہے ، کے یو جے دستور کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ میڈیا مالکان کارکنوں کے دکھوں کا مداوا کرتے ہوئے انہیں تنخواہوں کی فوری ادائیگی یقین بنائیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں میڈیا کارکن کچھ تو سکھ کا سانس لے سکیں

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں