26 maah se salary na milne par reporter ki pemra mein darkhuast

برطرفیوں کا فیصلہ، اگلے ہفتے سے آغاز۔۔

نیوزون میں نئے مالک نے انٹری ڈال دی۔ انٹری سے قبل پوری عمارت کو “کوارڈن آف” کردیاگیا، ایک درجن سے زائد گاڑیوں کے قافلے میں نیوزون اور وسیب کے نئے مالک الکبیر گروپ کے سربراہ چودھری اورنگزیب نے اپنے چینل میں انٹری ماری، ساتھ میں ذاتی محافظوں کا لشکر بھی تھا۔ جو اسلحہ سمیت بلڈنگ میں داخل ہوئے۔پپو کا کہنا ہے کہ نئے مالک نے اپنے خطاب میں کارکنوں سے زیادہ تر روایتی باتیں کیں، لیکن یہ بات خطرے سے خالی نہیں کہ انہوں نے کہا کہ جو لوگ کام کے ہوں گے وہ ہمارے ساتھ ہونگے، ہم ون ٹو ون ہر کیس کا جائزہ لیں گے کہ کون کیا کررہا ہے اور کتنی تنخواہ لے رہا ہے۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ اگلے ہفتے سے نیوزون سے برطرفیوں کا سلسلہ بھی شروع ہوجائے گا،جس کے لئے لسٹیں تیار کی جارہی ہیں ۔ پپو کے مطابق برطرفیاں ایک ساتھ نہیں کی جائیں گی، بلکہ ایک،ایک، دو دو، کی تعداد میں نکالا جائے گا تاکہ مارکیٹ میں برطرفیوں پر شور نہ مچے، پپو کے مطابق نئے مالک نے اگلے ہفتے تمام کارکنوں کے واجبات ادا کرنے کا اعلان بھی کیا ہے ساتھ ہی یہ وعدہ بھی کیا ہے کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ ہر ماہ یکم تک سیلری ادا کردی جائے۔ یکم کو سیلری دینے کا آغاز نومبر سے ہوگا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں