اسلام آباد میں پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (لائسنسنگ) سردار عرفان اشرف کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں چیئرمین پیمرا و ایگزیکٹو ممبر بیرسٹر سکندر رشید چوہان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ براڈکاسٹ میڈیا وکیل خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل ایڈمن خرم صدیقی، ڈائریکٹر جنرل چیئرمین سیکریٹریٹ تمثیل حیدر، ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ عمر وقاص قریشی اور ڈائریکٹر جنرل لینڈنگ رائٹس طارق محمود نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکاء نے سردار عرفان اشرف کی طویل خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ادارے کے لیے دی گئی خدمات کو سراہا۔چیئرمین پیمرا نے کہا کہ سردار عرفان اشرف نے اپنے فرائض دیانت داری، محنت اور بہترین کارکردگی کے ساتھ انجام دیے، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
Facebook Comments
