پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کریک ڈاون سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروادی جس کے مطابق ملک بھر میں بیہودگی اور اخلاقیات کیخلاف مواد سرفہرست ہیں۔پی ٹی اے کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پھیلانے پر ایک ملین سے زائد ویب لنکس اور یو آر ایل بلاک کیے گئے جن میں فیس بک اور ٹک ٹاک پر غیر قانونی اور نامناسب مواد شیئر کرنے پر سب سے زیادہ بلاکنگ کی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پی ٹی اے نے فیس بک کے 2 لاکھ 29 ہزار لنکس چیک کرکے رپورٹ کیے ، ایک لاکھ 97 ہزار بلاک ہوئے، انسٹاگرام پر 43 ہزار یو آر ایل چیک اور 38 ہزار بند کر دیئے گئے، اس کا بلاکنگ ریٹ 87 فیصد رہا۔ٹک ٹاک کے ایک لاکھ 74 ہزار سے زائد غیرقانونی مواد کے لنکس چیک کیے گئے، ایک لاکھ 63 ہزار سے زائد ٹک ٹاک ویڈیوز کے لنکس بند کیے گئے، ٹک ٹاک کا 94 فیصد مواد بلاک ہوا ۔
Facebook Comments
