club ka koi member plot se mehroom nai rehega

ایک اور صحافی قتل کردیاگیا۔۔

لاہو پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئر نائب صدر شیراز حسنات، نائب صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری جعفر بن یار، فنانس سیکرٹری سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے لودھراں میں سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ لودھراں میں روزنامہ اوصاف کے نمائندے اور سینئر صحافی ظفر اقبال جوئیہ کو تھانہ صدر کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے سرعام فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے واقعہ پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ، بلوچستان اور کے پی کے بعد اب پنجاب میں بھی صحافیوں کی ٹارگٹ کلنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان بھر کے صحافی شدید عدم تحفظ کا شکار ہیں، صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے جس میں حکومت ناکام نظر آتی ہے۔ انھوں نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر 24 گھنٹے میں شہید صحافی ظفر اقبال جوئیہ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو صحافی برادری آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں