ایک اور اداکارہ نے شوبزچھوڑکر حجاب لینا شروع کردیا۔۔

 اداکارہ اریج فاطمہ میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کے بعد حجاب لینا شروع کر دیا جس پر صارفین کی جانب سے انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔حال ہی میں حجاب کا آغاز کرنے والی سابقہ اداکارہ اریج فاطمہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے حجاب کے انتخاب اور اس کے تجربے پر بات کی۔انہوں نے لکھا کہ یہ بہت مضحکہ خیز ہے کہ جیسے ہی میں نے حجاب لینا شروع کیا، کچھ لوگوں نے سمجھا کہ اب وہ مجھے لیکچر دینا یا مجھ پر تنقید کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میرے انباکس میں لمبے لمبے پیغامات آ رہے ہیں کوئی نصیحتیں دے رہا ہے تو کوئی مجھ پر تنقید کر رہا ہے۔ اریج نے کہا کہ خدارا، تھوڑا سکون کریں۔ میں وہی کر رہی ہوں جو میرے دل کو درست لگتا ہے اور جس طرف اللہ کی رہنمائی محسوس ہوتی ہے اور میرے لیے یہی کافی ہے۔سابقہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ حجاب کا انتخاب میرا ذاتی فیصلہ ہے، اور اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ میں نے کسی کی رائے یا ناپسندیدہ مشورے کی درخواست کی ہے۔واضح رہے کہ ڈراما سیریل ’حسد ‘، ’گستاخِ دل‘ اور ’ تم میرے پاس رہو‘  سمیت متعدد ہٹ سیریلز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اریج فاطمہ نے کرئیر کے عروج پر ہی شادی کرنے کا فیصلہ لیا تھا اور سال 2017  میں ڈاکٹر عزیر علی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں، اب دو بیٹوں کی والدہ ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں