ایک اورنیوزچینل کے مالک نے مزید صوبوں کا مطالبہ کردیا۔۔

دنیا نیوزکے مالک میاں عامر محمود کے بعد اب سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان نے بھی مزید صوبوں کا مطالبہ کردیا۔۔وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تین سے چار صوبے بنائے جائیں، اسی طرح سندھ کے بھی صوبے بنائے جائیں۔صدر استحکامِ پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے فیصل آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبوں کی تعداد بڑھانے سے کسی کا نقصان نہیں ہوگا، بلکہ عوام کو سہولت ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کو وسطی، جنوبی اور شمالی حصوں کی بنیاد پر نئے صوبوں میں تقسیم کیا جانا چاہیے، کیونکہ عوام کو دور دراز شہروں میں جانا پڑتا ہے جس سے مشکلات بڑھتی ہیں۔انہوں نے سندھ کے بارے میں بھی یہی مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں شمالی، وسطی اور جنوبی سندھ کے نام سے الگ صوبے قائم ہونے چاہییں تاکہ انصاف اور بنیادی سہولتیں لوگوں کی دہلیز تک پہنچ سکیں۔ عبدالعلیم خان نے افسوس ظاہر کیا کہ فیصل آباد جیسا بڑا شہر آج تک ہائی کورٹ بینچ سے محروم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں