ایکسپریس نیوزکے اینکرپرسن کی گرفتاری کیلئے چھاپے۔۔

‏سینئر صحافی ایکپسریس نیوز کے اینکر پرسن شہباز رانا کے خلاف سرکاری ریکارڈ اور دستاویزات کے مطابق خبر دینے کے باوجود اسلام آ باد کی مقامی عدالت میں فرد جرم عائد کر کے فیئر ٹرائل  کے تقاضے پورے کیے بغیر  سماعت جاری رکھنے پر پی ایف یوجے اور آر آئی یوجے کا شدید تشویش کا اظہار۔۔صحافی برادری کا تحقیقاتی صحافی کے جانبدارانہ ٹرائل کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کی سربراہی میں راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کی قیادت کا ایک اہم اجلاس نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں سینیئر صحافی شہباز رانا کی تحقیقاتی سٹوری کا جائزہ لیا گیا جس پر ان کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں سول اور فوجداری مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں خبر کے سرکاری ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا گیا شرکاء نے قرار دیا کہ خبر کا نا صرف سرکاری ریکارڈ موجود ہے بلکہ وزیر اعظم پاکستان کی وڈیوز بھی موجود ہیں اور واقعاتی شہادتوں کے مطابق بھی خبر درست ثابت ہوئی ہے ۔ اجلاس نے اس امر پر حیرت کا اظہار کیا کہ ایک ایسی درخواست جس میں وزیر اعظم پاکستان سیکریٹری فنانس سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ اور آئی جی اسلام آباد کو بھی فریق بنایا گیا تھا میں کسی شریک ملزم کو نوٹس تک جاری نہیں ہوا لیکن تحقیقاتی صحافی شہباز رانا کے خلاف ناصرف فرد جرم عائد کر دی گئی بلکہ ان کی گرفتاری کے لیے ان کے دفتر پر چھاپہ بھی مارا گیا اور اب یک طرفہ ٹرائل بھی انتہائی سرعت کے ساتھ جاری ہے۔۔۔پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے ٹرائل کورٹ کے اقدامات کو فیئر ٹرائل کے اصولوں کے خلاف قرار دیتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے ماتحت عدلیہ کے اس اقدام کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے کہ عدالت اس معاملے میں انصاف کے تقاضوں کو یقینی بنانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک معروف تحقیقاتی صحافی کو عدالتی کاروائی کے دوران اس طرح فیئر ٹرائل کا حق نہ ملنا پورے نظام انصاف پر سوالیہ نشان ہے اور پوری صحافی برادری کو اس معاملے پر تشویش ہے ۔ اجلاس میں راولپنڈی / اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس کے صدر طارق ورک، جنرل سیکریٹری آصف بشیر چودهری نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی اور سیکریٹری نئیر علی اور سابق صدر آر آئی یو جے اور ممبر ایف ای سی ، سینیئر صحافی مبارک زیب خان سمیت اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں