آل پاکستان نیوز پیپر ایمپلائز کنفیڈریشن (اے پی این ای سی) کے نو رکنی وفد نے آج صحافیوں کے تحفظ کے لیے قائم کمیشن کے سیکرٹریٹ کا دورہ کیا اور چیئرمین اعجاز میمن سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین شکیل یامین کانگا، وائس چیئرمین دارا ظفر، ایڈیشنل سیکریٹری جنرل رانا محمد یوسف، خزانچی محمد عرفان علی، عبیداللہ اور سید صابر علی اور جوائنٹ سیکریٹری سلیم اللہ صدیقی شامل تھے۔اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو درپیش اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی جن میں صحافیوں اور میڈیا وکرز کے تحفظ اور سلامتی، ویج ایوارڈز پر عملدرآمد، ملازمت کا تحفظ اور شکایات کے ازالے کے ادارہ جاتی طریقۂ کار شامل تھے۔ سندھ کمیشن کے چیئرمین اعجاز احمد میمن نے صحافیوں کے تحفظ اور متعلقہ قوانین اور حفاظتی اقدامات پر مؤثر عملدرآمد کے لئے کمیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔a
Facebook Comments
