ایپنک انتخابات، نومنتخب عہدیداران کا اعلان۔۔

کراچی پریس کلب میں اتوارکے روز ہونے والے ایپنک کے انتخابات میں نومنتخب عہدیداران کا اعلان کردیاگیا۔۔ ایپنک کے الیکشن میں چیئرمین شکیل یامین کانگا۔۔ وائس چیئرمین ناصر چشتی، منصور ملک، دارا ظفر۔۔ سیکرٹری جنرل اصغر خان، اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل رانا محمد یوسف، وحید شیخ، مرزا عمران بیگ۔۔ خازن محمد عرفان علی جبکہ ممبر این ای سی میں طاہر حسن خان، حیدر عباس، محمد عثمان، حاجی محمد ابرہیم، طاہر منصب، سعید محی الدین، عدنان شوکت، عبید اللہ، ختم غوری، سید صابر علی، سعید اختر اور ندیم محمود شامل ہیں۔ اس موقع پر مہمان خصوصی  سندھ کے  وزیر محنت و افرادی قوت و سماجی تحفظ  سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم ٹریڈ یونینیسٹ کا مزدوروں کی سیاست کا انداز یہی رہا تو ہم نہیں چل سکتے اور آنے والے 10 سال کے بعد اور زیادہ نیچے چلیں جائیں گے۔ہمیں بدلتے وقت اور بدلتے حالات کے ساتھ حالات کے مطابق اپنے آپ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ جو خرابیاں ہماری ٹریڈ کے اندر ہیں ہمیں اس کو بھی ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ یونیورلائزیشن آف سوشل سیکورٹی پر کام شروع کیا گیا ہے اور بینظیر مزدور کارڈ کا اجراء اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ ہم صحافیوں کے ساتھ ساتھ ہر اس مزدور کو چاہیے وہ پرائیویٹ سیکٹرز میں ہو، چاہے وہ رکشہ اور ٹیکسی چلاتا ہو، کوئی پرائیویٹ ڈرائیور ہو یا کوئی ٹھیلہ لگاتا ہو، ہم سب کو سوشل سیکورٹی کے نیٹ میں شامل کرکے ان کے بچوں کو مفت اور اعلٰی تعلیم اور اس کی پوری فیملی بمعہ اس کے والدین کے مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں