mulk mein sahafat ko jurm banadia gya

ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سالانہ افطار ڈنر۔۔

ایجوکیشن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان (ای جے اے پی) کے زیرِ اہتمام سالانہ افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا، جس میں  وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے بطور مہمانِ اعزازی شرکت کی۔تقریب میں ای جے اے پی کے عہدیداران، تعلیمی رپورٹرز، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان اور دیگر معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ای جے اے پی کے صدر سید محمد عسکری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے تنظیم کی سرگرمیوں اور تعلیمی صحافت کے فروغ کے حوالے سے کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ جنرل سیکریٹری رانا جاوید نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تنظیم کے ساتھ تعاون کو سراہا۔اس موقع پر صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافی حکومتوں کا آئینہ ہوتے ہیں اور حکومتی اقدامات کی عوامی پذیرائی میڈیا کے بغیر ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسکول اسپیسفک بجٹ کے مؤثر اور شفاف استعمال کے لیے سول سوسائٹی کو آگے آنا چاہیے جبکہ میڈیا گواہ کا کردار ادا کرے تاکہ وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جا سکے۔وزیر برائے یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اسماعیل راہو نے اپنے خطاب میں تعلیمی رپورٹرز کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تعلیمی شعبے کی درست نشاندہی اور مسائل کی اجاگر کرنے میں میڈیا کا کردار نہایت اہم ہے۔افطاری سے قبل منعقدہ تقریب میں ای جے اے پی کے اراکین میں شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں، جبکہ مہمانوں اور شرکاء نے باہمی گفتگو کے ذریعے تعلیمی صحافت اور شعبہ تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں