geo news se meera istefa

انصارعباسی کو ہتک عزت کا نوٹس  جاری۔۔

سینئر صحافی اور دی نیوز انویسٹی گیشن کے ایڈیٹر انصارعباسی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ہتک عزت کا نوٹس پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملا ہے۔۔ سوشل پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں انصار عباسی لکھتے ہیں کہ ۔۔مجھے ’جنگ‘ میں شائع ہونے والے اپنے کالم ’کرکٹ کے جواری‘ پر پی سی بی کی جانب سے ہتکِ عزت کا نوٹس بھی ملا ہے، جو کرکٹ میں بیٹنگ ایپس کے خلاف تھا۔ لیگل ٹیم اس کا جواب دے رہی ہے۔ کرکٹ میں بیٹنگ اور انٹیگریٹی سے متعلق سوال اٹھانا صحافت ہے، ہتکِ عزت نہیں۔دوسری جانب معروف صحافی وتجزیہ کار نجم سیٹھی نے  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو جواب دیتے ہوئے  ایکس پر لکھا ہے کہ ۔۔۔نہیں سر، میری تشویش بلاوجہ نہیں ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ پی سی بی کو ایف آئی اے کو استعمال کرتے ہوئے ناقدین کو خاموش کروانا چاہیے، چاہے ان کی رائے غلط ہی کیوں نہ ہو یا حقائق کے برعکس۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں