وفاقی وزارت اطلاعات میں نگراں دور حکومت میں بھی معاملات درست نہ ہوسکے۔ پپو نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ روز پہلے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے لئے جی ایم (ہیڈ آف ڈیجیٹل میڈیا ونگ) اکیسویں گریڈ اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن آفیسر ( ڈی سی او) بیس ویں گریڈ کی بھرتیوں کے اخبار میں اشتہار دیا گیاتھا،(اشتہار کا عکس خبر کے ساتھ منسلک ہے)، اشتہار کے مطابق یہ اشتہار وزارت اطلاعات و نشریات کے پورٹل پر بھی موجود ہے، اس اشتہار میں چھبیس اکتوبر تک اپلائی کرنے کی تاریخ دی گئی تھی۔ لیکن المیہ یہ ہے کہ اس اشتہار کے آنے سے پہلے ہی ان پوزیشنز پر اپنے ہی لوگوں کو نواز دیاگیا۔۔ پپو کے مطابق ایک صاحب خودکو جی ایم ہیڈآف ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے طور پر لوگوں سے تعارف کراتے پھرر ہے ہیں اور انہوں نے آفس میں بیٹھنا بھی شروع کردیا ہے۔ پپو کے مطابق ان صاحب کا دعویٰ ہے کہ وہ ایک سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا کو بھی ہیڈ کرتے تھے ۔ پپو کے مطابق موصوف وفاقی وزیراطلاعات جو کہ خود بھی صحافی ہیں ان کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں اور اکثر ان کے ساتھ بہت سی میٹنگز میں بھی دیکھے گئے ہیں۔پپو نے سوال اٹھایا ہے کہ اشتہار آنے سے پہلے اس پر اتنی اہم تقرریاں کونسے قانون کے تحت کی گئی ہیں یہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔ یاد رہے چند دن پہلے سرکاری ٹی وی چینل پی ٹی وی نیوز میں بھی کچھ من پسند لوگوں کو لاکھوں روپے کے عوض آؤٹ آف دا وے جاکر بطور اینکر اپوائنٹ کیا گیا ہے، جس میں ایک خاتون ماڈل کو پی ٹی وی کی ڈرامہ اینڈ فلم پروڈکشن اکیڈمی کا ہیڈ بھی بنایا گیا ہے جب کہ ان کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اداکاری نہیں جانتی، نہ کسی کو ان کے کسی مشہور ڈرامے کا نام کا علم ہوگا۔۔اس بارے میں شواہد کے ساتھ کچھ صحافی ٹویٹ بھی کر چکے ہیں۔