jasarat ka karkoon se loot maar

اسپورٹس جرنلسٹس اسٹریٹ کرمنلز  کے نشانے پر۔۔

اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ( سجاس) کے عہدیداران سمیت تمام ممبران نے سجاس کے نائب صدر ، کراچی پریس کلب کے ممبر، کے ٹی این نیوز کے اسپورٹس اینکر و سینیر اسپورٹس جرنلسٹ اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر مجاہد سولنگی کے ساتھ پیش آنے والے واقع کی پر زور مذمت کی ہے، مجاہد سولنگی گزشتہ روز اس وقت اسٹریٹ کرائم کا نشانہ بنے جب وہ ڈیفنس فیز II میں واقع اپنے آفس کے دروازے پر موجود تھے، موٹر سائیکل سوار ملزمان مجاہد سولنگی سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے، واضح کی رپورٹ ڈیفنس پولیس اسٹیشن میں درج کرادی گئی ہے، سجاس کے سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی نے واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ کے دوران پہلے سنو ٹی وی کے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ زاہد غفار پھر وینس ٹی وی کے اینکر پرسن ریاض الدین صدیقی اور اب کے ٹی این نیوز کے اسپورٹس اینکر مجاہد سولنگی کے اسٹریٹ کرائمز کا نشانہ بننے سے صحافیوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہورہا ہے، کراچی پولیس کی اسٹریٹ کرائمز پر قابو پانے میں ناکامی سندھ حکومت کے لئے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار واقع کا نوٹس لیں اور ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں